ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شرالی کے سدھارتھ ڈگری کالج میں طالبات کے لئے صحت اور پاکیزگی کے متعلق خصوصی لکچر

شرالی کے سدھارتھ ڈگری کالج میں طالبات کے لئے صحت اور پاکیزگی کے متعلق خصوصی لکچر

Thu, 22 Mar 2018 22:20:22    S.O. News Service

بھٹکل:22/ مارچ (ایس اؤنیوز)یوم ِخواتین کی مناسبت سے سدھارتھ ڈگری کالج شرالی کی طالبات کے لئے صحت اور پاکیزگی کا شعور پیدا کرنے کے لئے ایک خصوصی لکچر کا اہتمام کیاگیا۔

پروگرام میں ہوناور کے مشہورسویدھا نرسنگ ہوم کی ذمہ دار ڈاکٹر سونینا پڈوبیدری نے ’’ماہواری کے مسائل اور حل ‘‘پر اپنا خصوصی مقالہ پیش کرتے ہوئے طالبات کو تفصیلی جانکاری دی ۔ ماہواری کے دوران غذاؤں کے استعمال اور انفرادی طورپر پاکیزگی کا خاص اہتمام کئے جانے کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپال شریمتی شانتلا شانبھاگ اور خاتون عملہ شریک تھا۔


Share: